ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت سکیورٹی برانچ کے سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، سکیورٹی سٹاف کی کارکردگی اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے واقعات کی درست، جامع اور بروقت رپورٹنگ
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت سکیورٹی برانچ کے سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، سکیورٹی سٹاف کی کارکردگی اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے واقعات کی درست، جامع اور بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں پیش آنے والے تمام اہم واقعات، سکیورٹی سے متعلق معاملات اور ہونے والی پیش رفت کی فوری اور بروقت رپورٹنگ کی جائے، جبکہ حقائق کو چھپانے یا معلومات میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی کرپشن، حقائق چھپانے یا فرائض میں غفلت کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب درست، بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں رپورٹنگ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دیے جائیں گے۔
ڈی پی او نے تھانہ جات میں ٹاؤٹ مافیا اور رسہ گیروں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے حوالے سے فوری رپورٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، جوا مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور کسی بھی قانون شکن سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سکیورٹی افسران کی انفرادی کارکردگی کا ہر پندرہ روز بعد باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور کارکردگی میں غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں پولیس کے نظم و ضبط، پیشہ وارانہ معیار اور عوامی اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *