ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی ٹریفک صورتحال، مصروف شاہراہوں، چالاننگ ریشو اور ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران شہر میں ٹریفک
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی ٹریفک صورتحال، مصروف شاہراہوں، چالاننگ ریشو اور ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران شہر میں ٹریفک کے روانی، نظم و ضبط اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ کرپشن کے معاملے میں بالکل زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کا سخت احتساب یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے دورانِ ڈیوٹی ٹریفک اہلکاروں کے لیے خوش اخلاقی، شہریوں کے ساتھ تعاون اور ذمہ دارانہ رویے کو لازمی قرار دیا۔
اجلاس میں ٹریفک سٹاف کو درپیش مسائل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی پی او نے شہر کے مختلف بوٹل نیکس کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں اضافی نفری تعینات کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر ٹریفک اہلکار اپنے فرائض ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دے، جبکہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہریوں میں ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *