728 x 90

آج جھنگ میں مختلف حادثات کے دوران 2 افراد زخمی، ایک جاں بحق

آج جھنگ میں مختلف حادثات کے دوران 2 افراد زخمی، ایک جاں بحق

جھنگ میں آج پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ پہلا حادثہ 18 ہزاری کے علاقے بیلہ جبھانہ، جمالی کلاں روڈ لنک لیہ روڈ کے قریب

جھنگ میں آج پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

پہلا حادثہ 18 ہزاری کے علاقے بیلہ جبھانہ، جمالی کلاں روڈ لنک لیہ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں کراسنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں، جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کی ہدایت پر قریبی ایمبولینس فوری طور پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 34 سالہ چمن اقبال سکنہ رشید پور اور 30 سالہ عمران سکنہ چوکن جان پور شامل ہیں۔

دوسرا حادثہ جھنگ کے علاقے آرئیاں والا موڑ، چنیوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں لاپرواہی کے باعث ایک موٹرسائیکل سوار لکڑیوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 25 سالہ محمد عامر ولد ذوالفقار علی سکنہ چک جوڑی والا شدید سر کی چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو مردہ قرار دیا تاہم لواحقین نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos