خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
کراچی تا روہڑی ایم ایل ون سیکشن کی تکمیل پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی، وزیر ریلوےعالمی بینک نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کا اعتراف کر لیا، مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی اصلاحات میں بہتری، شرحِ نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئیسہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کا 430 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی، 2 وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابیغزہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئےافغانستان سے سرحد پار دہشت گردی اور دراندازی پر ہمسایہ ممالک کے سکیورٹی خدشات میں اضافہصدرِ مملکت کا پاکستان، سعودی عرب کے برادرانہ روابط کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر زوروزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلانجھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے خدمات کو خراجِ تحسین
جھنگ

آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک کا دورۂ جھنگ، یادگارِ شہداء پر حاضری، امن کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی ہم آہنگی اور قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

جھنگ: ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آر پی او نے…

آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک کا دورۂ جھنگ، یادگارِ شہداء پر حاضری، امن کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی ہم آہنگی اور قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

جھنگ: ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آر پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ اور باعثِ فخر ہیں۔ ملک و قوم کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کی دیکھ بھال محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

دورے کے دوران آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور اپنی زیرِ صدارت اجلاس کی صدارت کی، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کی امن و امان کی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرے میں رواداری و برداشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ آر پی او انعام الرحمن ملک نے امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، امن کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

آر پی او فیصل آباد نے اس امر پر زور دیا کہ باہمی احترام، تحمل اور ذمہ دارانہ کردار کے ذریعے معاشرے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور عوام میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کا تعاون ضروری ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں