خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
کراچی تا روہڑی ایم ایل ون سیکشن کی تکمیل پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی، وزیر ریلوےعالمی بینک نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کا اعتراف کر لیا، مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی اصلاحات میں بہتری، شرحِ نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئیسہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کا 430 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی، 2 وکٹوں سے سنسنی خیز کامیابیغزہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئےافغانستان سے سرحد پار دہشت گردی اور دراندازی پر ہمسایہ ممالک کے سکیورٹی خدشات میں اضافہصدرِ مملکت کا پاکستان، سعودی عرب کے برادرانہ روابط کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر زوروزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلانجھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی جانب سے خدمات کو خراجِ تحسین
معیشت

کراچی تا روہڑی ایم ایل ون سیکشن کی تکمیل پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی، وزیر ریلوے

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ مین لائن ون ریلوے لائن کا کراچی، روہڑی سیکشن دو ارب پچاس کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات ریلوے کے وزیر محمد…

کراچی تا روہڑی ایم ایل ون سیکشن کی تکمیل پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئے گی، وزیر ریلوے

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ مین لائن ون ریلوے لائن کا کراچی، روہڑی سیکشن دو ارب پچاس کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

یہ بات ریلوے کے وزیر محمد حنیف عباسی نے آج ایوان میں وقفۂ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، جس کا سنگ بنیاد اگلے سال جنوری یا فروری میں رکھا جائے گا۔

حنیف عباسی نے ایوان کو بتایا کہ اب تک ریلوے کی تقریباً دو لاکھ کنال اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی جا چکی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے کہا کہ حفاظتی امور کی مؤثر نگرانی اور حفاظتی ہدایات جاری کرنے کے لیے ایک مکمل سیفٹی ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے قانون و انصاف کے وزیر مملکت عقیل ملک نے کہا کہ ملتان کے آم کی پیداوار اور کاشت والے دیگر علاقوں کے مشاہدات سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسمیاتی تغیرات سے رواں سیزن کے دوران آم کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ، بشمول زرعی توسیعی خدمات اور باغات کے انتظام و دیکھ بھال، بنیادی طور پر صوبائی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

عقیل ملک نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں چینی کے ذخائر اور مارکیٹ میں اس کی فراہمی کی نگرانی کرتی ہے۔

عقیل ملک نے کہا کہ موجودہ آئینی نظام کے تحت مقامی مارکیٹ میں چینی کی فراہمی کو منظم کرنے اور قیمتوں کی نگرانی کی ذمہ داری صوبائی کین کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکام پر عائد ہوتی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں