728 x 90

ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، وزیر خزانہ کی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس

ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، وزیر خزانہ کی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف شعبوںمیں اصلاحات کے معاشی استحکام اور پائیداراقتصادی ترقی کی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں اقتصادی ٹیم کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس پیش رفت کو عالمی مالیاتی اداروں اور درجہ بندی کے اداروں نے

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف شعبوںمیں اصلاحات کے معاشی استحکام اور پائیداراقتصادی ترقی کی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں اقتصادی ٹیم کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس پیش رفت کو عالمی مالیاتی اداروں اور درجہ بندی کے اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا حال ہی میں تین بڑے کریڈٹ ریٹنگ اداروں کی جانب سے درجہ بندی میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدہ اس حقیقت کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا بیرونی عالمی مالی اداروں کی جانب سے توثیق اس بات کاثبوت ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

وزیر خزانہ نے مہنگائی اورشرح سود میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں استحکام کوبھی اجاگر کیا۔

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں دس روپے پچاس پیسے تک کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں سولہ روپے فی یونٹ کمی کی گئی۔

انہوں نے کہا بجلی کی تجارتی منڈی کی سہولت کیلئے اگلے سال جنوری یا فروری تک مسابقتی تجارتی دوطرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ کو فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔سردار اویس لغاری نے کہا حکومت نے گردشی قرضہ بھی کم کیا ہے اور اگلے چھ سال میں صارفین پر کوئی اضافی بوجھ ڈالے بغیر بارہ سو ارب روپے کاگردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اپنانے سے ملک کے ٹیکس وصولی کے نظام میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پینتالیس کروڑ یوٹیلٹی بلز کیو آر کوڈ کے ذریعے پرنٹ کیے جارہے ہیں تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہونے والی خواتین کے لئے ایک کروڑ مکمل طور پر ڈیجیٹل اکائونٹ کھولے گئے ہیں جن میں سے اسی لاکھ فعال ہیں اوران کے ذریعے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی جارہی ہے۔

سٹی اسلام آباد ایپ کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے اس ایپ کے ذریعے رواں سال گاڑیوں کے ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے کی ادائیگی کی۔

نجکاری کے مشیر محمد علی نے مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیشرفت کو تفصیلی طور پر بیان کیا۔

انہوں نے کہا فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کر دی گئی ہے اور رواں سال کے آخر تک پی آئی اے کی نجکاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ایک سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں ایک اعشاریہ چار نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ تین سے چار سال کیلئے محصولات اورمجموعی قومی پیداوار کے درمیان شرح اٹھارہ فیصد تک بڑھانے کاہدف طے کیاہے جس میں وفا ق کی طرف سے پندرہ فیصد جبکہ صوبوں کی جانب سے تین فیصد دیا جائے گا۔

ایف بی آر کے چیئرمین نے کہا کہ اس سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos