728 x 90

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کا صوفی موڑ کے قریب بھٹوں کا معائنہ،گراں فروشی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر دو بھٹے مسمار

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کا صوفی موڑ کے قریب بھٹوں کا معائنہ،گراں فروشی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر دو بھٹے مسمار

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے صوفی موڑ کے قریب قائم اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے گراں فروشی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی۔ اس دوران متعدد بھٹوں کی چیکنگ کی گئی جہاں نرخ ناموں، فروخت کے طریقہ کار اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

معائنہ کے دوران سنگین خلاف ورزیاں سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو بھٹوں کے اسٹرکچر مکمل طور پر مسمار کروا دیے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی ان بھٹہ مالکان کے خلاف کی گئی جو مسلسل سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور شہریوں کو مہنگے داموں اینٹیں فروخت کر رہے تھے۔

مزید برآں، خلاف ورزی میں ملوث بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں جبکہ دیگر بھٹوں کو بھی سختی سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے عوامی سہولت کے پیش نظر ایک منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے، جن کے ذریعے شہریوں کو سرکاری نرخوں سے آگاہ کیا گیا اور موقع پر ہی ان نرخوں پر اینٹوں کی فروخت کو یقینی بنایا گیا۔ اس اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کا استحصال روکا جا سکے اور مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos