728 x 90

اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں بارہ افراد شہید ہوگئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں بارہ افراد شہید ہوگئے، وزیر داخلہ

آج اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں ضلعی عدالتوں کے باہر خودکش دھماکے میں بارہ افراد شہید اور ستائیس زخمی ہو گئے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے کے تھوڑی دیر بعد بم دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی مدد کیلئے ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری

آج اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں ضلعی عدالتوں کے باہر خودکش دھماکے میں بارہ افراد شہید اور ستائیس زخمی ہو گئے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے کے تھوڑی دیر بعد بم دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی مدد کیلئے ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے پہلے کورٹ کمپلیکس میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر سخت سکیورٹی کے باعث کامیاب نہ ہو سکا اور جب پولیس کی گاڑی پہنچی تواس نے اسے نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں اور انہوں نے جلد نتائج سامنے لانے کا عزم ظاہر کیا۔

وانا میں گزشتہ روز کے واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑی پر سوار خودکش حملہ آور نے کیڈٹ کالج کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وانا میں حملہ آور کی افغان باشندے کے طور پر شناخت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کے افغانستان میں موجود لوگوں کے ساتھ رابطے کے باعث افغانستان واقعے میں براہ راست ملوث پایا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے حملوں اور اس میں ملوث افراد کے مکمل ثبوت فراہم کئے ہیں مگر افغان حکام نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرممکن طریقے سے حملوں کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے میں حق بجانب ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos