728 x 90

اسلام آباد میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کامیابی سے مکمل

اسلام آباد میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کامیابی سے مکمل

اسلام آباد میں آج (جمعرات)  فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگ میل ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے پاکستان کو ڈیجیٹل قوم بننے میں

اسلام آباد میں آج (جمعرات)  فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کامیابی سے مکمل ہو گئی۔

اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگ میل ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے پاکستان کو ڈیجیٹل قوم بننے میں مدد ملے گی۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں بڑے شہروں میں فائیو جی آزمائشی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں سپیکٹرم کی نیلامی کے دوسرے مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے، شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز پر اعتماد اور اس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فائبر انفراسٹرکچر کی توسیع کو ترجیح دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قومی فائبر انفراسٹرکچر مضبوط بنانے کیلئے پالیسیوں پر عمل درآمد کی غرض سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی و سماجی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے تیز رفتار، موثر اور قابل اعتماد انٹرنیٹ انفراسٹرکچر ضروری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos