728 x 90

افغان خواتین نے بدترین صنفی امتیازکے خلاف عالمی مہم شروع کردی

افغان خواتین نے بدترین صنفی امتیازکے خلاف عالمی مہم شروع کردی

افغان خواتین نے طالبان دور حکومت میں جاری بدترین صنفی امتیاز کے خلاف عالمی مہم کا آغاز کیا ہے۔ افغان خواتین کے ایک حامی گروپ نے آٹھ ہفتے پر محیط اس مہم کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ہے ”صنفی امتیاز ختم کرو ” گروپ نے کہا ہے کہ افغان خواتین بنیادی حقوق، روزمرہ

افغان خواتین نے طالبان دور حکومت میں جاری بدترین صنفی امتیاز کے خلاف عالمی مہم کا آغاز کیا ہے۔

افغان خواتین کے ایک حامی گروپ نے آٹھ ہفتے پر محیط اس مہم کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ہے ”صنفی امتیاز ختم کرو ”

گروپ نے کہا ہے کہ افغان خواتین بنیادی حقوق، روزمرہ کی زندگی اور تعلیم سے مکمل طور پر محروم ہیں جس سے پوری نسل کا مستقبل خطرے میں ہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین نے صنفی امتیاز کے خلاف اس عالمی مہم کو طالبان حکومت کے مظالم پر افغان خواتین کی جانب سے علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان قرار دیا ہے۔

افغان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اےایم یو ٹی وی نے یونیسکو اور یو این ویمن کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کے تحت بائیس لاکھ افغان لڑکیاں ابھی تک سکول نہیں جا سکتیں۔

طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کو سرعام کوڑے مارنے کے واقعات میں اضافہ بھی تشویشناک ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos