وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں تبستہ لیٹئی کے مقام پر سرحد پار سے توپخانے اور مارٹر گولوں کے ذریعے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں
وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں تبستہ لیٹئی کے مقام پر سرحد پار سے توپخانے اور مارٹر گولوں کے ذریعے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اس حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار بے گناہ شہری شہید ہوگئے جبکہ پانچ سالہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مقامی لوگوں اور عام شہریوں نے افغان طالبان حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اسے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والا سرغنہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج کے ساتھ ملکر شہریوں کو دانستہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ اس بزدلانہ اور گھنائونے اقدام کے ذمہ دار افغان طالبان حکومت کے ٹھکانوں کیخلاف بھرپور اور موثر جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *