728 x 90

افغان طالبان رجیم کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی معیشت بدترین زبوں حالی کا شکار

افغان طالبان رجیم کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی معیشت بدترین زبوں حالی کا شکار

افغان طالبان رجیم کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی معیشت بدترین زبوں حالی کا شکار ہے۔ اس رجیم کی تمام تر توجہ ملکی معیشت کے بجائے جبر واستبداد اور دہشت گردوں کی حمایت سے اپنا اقتدار مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔ سابق افغان وزیر خزانہ انوار الحق احدی نے افغانستان انٹرنیشنل

افغان طالبان رجیم کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی معیشت بدترین زبوں حالی کا شکار ہے۔

اس رجیم کی تمام تر توجہ ملکی معیشت کے بجائے جبر واستبداد اور دہشت گردوں کی حمایت سے اپنا اقتدار مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔

سابق افغان وزیر خزانہ انوار الحق احدی نے افغانستان انٹرنیشنل کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستا ن پر قابض طالبان رجیم میں سرمایہ کاری کیلئے بنیادی فریم ورک تک موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیوں اور جامع معاشی پالیسیوں کی عدم موجودگی سے سرمایہ کاری مزید محدود ہو چکی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی اور تباہ حال معاشی صورتحال کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کررہی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق افغان طالبان حکومت کی ناقص پالیسیاں افغانستان کو درپیش سکیورٹی اور انسانی بحران کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos