اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی مندوب کے بیان کا سختی سے نوٹس لیا ہے جو سنجیدگی، بالغ نظری اورذمہ داری سے ماورا ہے۔ پاکستان کے سفارتکار محمد راشد نے کہا کہ ایک خودمختار قومی ریاست کے نام کا مذاق اڑانا نہ صرف غیر مہذب بلکہ پوری قوم کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش بھی
اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی مندوب کے بیان کا سختی سے نوٹس لیا ہے جو سنجیدگی، بالغ نظری اورذمہ داری سے ماورا ہے۔
پاکستان کے سفارتکار محمد راشد نے کہا کہ ایک خودمختار قومی ریاست کے نام کا مذاق اڑانا نہ صرف غیر مہذب بلکہ پوری قوم کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خود اپنی جغرافیائی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کی حمایت اور سرپرستی میں ملوث رہا ہے۔
محمد راشد نے کہا کہ ایسی مصدقہ اطلاعات موجودہیں جو بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے چلائے جانے والے نیٹ ورکس کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارے دنیا بھر میں تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *