پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمدنے ایران کی جوہری تنصیبات پرامریکی حملوں پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے زیرنگرانی تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی
پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمدنے ایران کی جوہری تنصیبات پرامریکی حملوں پر غور کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے زیرنگرانی تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان،روس اور چین نے سلامتی کونسل کو تجویز دی کہ مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے ایک قرارداد منظور کی جائے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ لڑائی روکنے اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات پھر شروع کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *