728 x 90

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 18ویل چیئرز تقسیم،اب تک کل513 معذور افراد کے لیے ویل چیئرز، مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تقسیم کردی گئیں ہیں

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 18ویل چیئرز تقسیم،اب تک کل513 معذور افراد کے لیے ویل چیئرز، مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تقسیم کردی گئیں ہیں

عید الاضحی کی آمد سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نے خدمتِ انسانیت کی ایک عظیم مثال قائم کرتے ہوئے18جسمانی معذور افراد میں ویل چیئرز تقسم کردیں ہیں۔ اب تک ضلع جھنگ میں کل513 معذور افراد میں مفت ویل چیئرز تقسیم کی گئیں ہیں جن کی کل مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ان باتوں کا

عید الاضحی کی آمد سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نے خدمتِ انسانیت کی ایک عظیم مثال قائم کرتے ہوئے18جسمانی معذور افراد میں ویل چیئرز تقسم کردیں ہیں۔ اب تک ضلع جھنگ میں کل513 معذور افراد میں مفت ویل چیئرز تقسیم کی گئیں ہیں جن کی کل مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ان باتوں کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے چیئرمین اظہر عباس عادل اور صدر طارق فاروق صابری نے ایک باوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ویل چیئر کی اوسط لاگت تقریباً 35,000 روپے ہے۔اس موقع پر ابتدائی طور پر 18 مستحق افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں جبکہ باقی ویل چیئرز کی مرحلہ وار فراہمی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نے گزشتہ سال عید قربان کے موقع پر 1200 گھرانوں میں گوشت تقسیم کیا،10 پنکھے، دو سلائی مشینیں، 780 فوڈ پیکس، کفن فی سبیل اللہ 17، اکسیجن سلنڈر 10فراہم کئے جبکہ شجرکاری مہم میں 2000 کے قریب پودے بھی لگائے۔مقررین نے بتایا کہ سول ہسپتال میں 63 لاکھ کی لاگت سے شیلٹر ہوم کی تعمیر کروائی،ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں 500 سے زائد قیدیوں کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کروایااور گرم کمبل و جیکٹس کی تقسیم کیں اور شیخ راجو میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے مسجد دار الذ کی تعمیر کروائی،مستحقین میں3120000کی مالیت سے 780راشن پیکٹس تقسیم کئےاس موقع پر فرید احمد مگھیانہ سرپرست اعلیٰ الخدمت فاونڈیشن جھنگ نے 13 عدد گائے قربانی فی سبیل للہ کیلئے الخدمت فاونڈیشن جھنگ کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مزید اہل خیر سے قربانی فی سبیل للہ حاصل کرکےعیدکے موقع پر ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائیں گی ۔تقریب میں جھنگ کی معروف سماجی، فلاحی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں شاہد امین اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر جھنگ ،طارق فاروق صابری صدر الخدمت فاونڈیشن،وقار بابر، رانا طارق محمود، ریاض حسین عشرت بھٹی، چوہدری تنویر، حاجی ارشاد منڈ (صدر کسان بورڈ فیصل آباد ڈویژن)، اسلم سیٹھی اور آصف منور (کارکن انسانی حقوق)،عنبر شہزاد،کمانڈر حفیظ الرحمن،ملک اظہر حسین، احمد قریشی،رانا مقتدر، جاوید اقبال، مظہر عباس وغیرہ شامل تھے۔ جنہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور معاشرے کے دیگر طبقات پر زور دیا کہ وہ بھی معذور اور نادار افراد کی فلاح کے لیے آگے بڑھیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں احساس، ہمدردی اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں اور معذور افراد کو ایک باوقار زندگی کی جانب گامزن کرتے ہیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos