الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ ویمنز خسر گنگ (6040 میٹر) مہم جوئی میں خسر گنگ چوٹی (6040 میٹر) کو تمام خواتین نے کامیابی سے سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا.اس تاریخی کامیابی میں باہمت سازیبا بتول (شگر، الچوری)، بی بی افزوں ٹیم لیڈر (ہنزہ)، حائقہ غازی (اسلام آباد، بطور ہائی آلٹیٹیوڈ فوٹوگرافر)،
الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ ویمنز خسر گنگ (6040 میٹر) مہم جوئی میں خسر گنگ چوٹی (6040 میٹر) کو تمام خواتین نے کامیابی سے سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا.اس تاریخی کامیابی میں باہمت سازیبا بتول (شگر، الچوری)، بی بی افزوں ٹیم لیڈر (ہنزہ)، حائقہ غازی (اسلام آباد، بطور ہائی آلٹیٹیوڈ فوٹوگرافر)، بسمہ حسن (پنجاب)، سعدیہ مقبول (پنجاب)، ملائکہ خیلجی(بلوچستان)، عمارہ شریف (اسلام آباد)، ماریہ شنواری (خیبر پختونخوا) اور شاہ رخ (پنجاب، بطور فوٹوگرافر)۔
جبکہ اسمٰی بشیر بنگش (خیبر پختونخوا) اور بشریٰ (پنجاب) ، نتاشہ (سندھ) نے بھی بھرپور حوصلے کے ساتھ خسر گنگ کی کامیاب کوشش کی۔ اس کاوش میں ہر قدم، ہر جدوجہد اور ہر کوشش اپنی جگہ مگر گائیڈ کے طور رہنمائی ، حوصلہ افزائی اور حفاظت کے لیے صادق حسین سدپارہ، علی محمد سدپارہ، الیاس خشے، جبکہ شگر سے قائد شگری شامل تھے۔چوٹی سر کرنے والی خواتین کی خوشی انتہائی دیدنی تھی۔انہوں نے اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے الپائن کلب آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ جس نے اس مہم کی سرپرستی کی اور پاکستانی خواتین کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے ثابت کرنے کا ایک خوبصورت موقع فراہم کیا۔اس موقع پر صدر الپائن کلب آف پاکستان میجر جنرل عرفان ارشد،جنرل سیکرٹری ایاز احمد شگری کے علاوہ صدر الپائن کلب جھنگ رانا غلام عارف جنرل سیکرٹری امان اللہ شان نے خواتین کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *