امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان کا ثالث کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر دونوں ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔ سفیررضوان
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان کا ثالث کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر دونوں ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔
سفیررضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کا امن کے حوالے سے طویل مدتی سفارتی پس منظر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ پیشکش نیک نیتی پر مبنی ہے اور اس میں دیگر علاقائی ممالک بھی شامل ہیں۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہم خطے کے وسیع تر مفاد میں معاملات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے پرامید ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاہم فیصلے کی ذمہ داری متعلقہ فریقوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے،افغانستان سے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے شواہد واضح اور کافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں بھارت کی حمایت اور سرپرستی شامل ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *