728 x 90

امریکی صدر نےغزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امن منصوبہ پیش کردیا

امریکی صدر نےغزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امن منصوبہ پیش کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے بیس نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ منصوبے کااعلاان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ منصوبے کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکہ بات چیت کا آغاز کرائے گا اور اسرائیل کی جانب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے بیس نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔

منصوبے کااعلاان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

منصوبے کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکہ بات چیت کا آغاز کرائے گا اور اسرائیل کی جانب سے معاہدے کو قبول کرنے کے بہتّر گھنٹوں کے اندر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

فریقین کے متفق ہونے پر جنگ فوراً ختم ہو جائے گی۔

وائٹ ہائوس نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرے گا اورنہ ہی کسی کو غزہ سے نقل مکانی پر مجبورکیا جائے گا۔

منصوبے کے دیگر نکات میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گاتو اسرائیل دوسوپچاس عمرقید فلسطینیوں اور غزہ سے سات اکتوبر دوہزارتئیس کے بعد حراست میں لئے گئے سترہ سوفلسطینیوں کو رہا کردے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos