وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر امیر عباس سیال ٹکٹ ہولڈ پاکستان مسلم لیگ ن اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر امیر عباس سیال ٹکٹ ہولڈ پاکستان مسلم لیگ ن اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی و دیگر ضلعی افسران بھی شریک تھے۔سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ٹریفک کے بہاو کو کنٹرول کرنے،غلط پارکنگ،ای چالان کے حوالے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر میں سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔محکمہ ہائی وے کی اسکیموں کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ہیڈ تریموں کے مقام پر پارک کی بحالی کی سکیم پر تیزی سے کام مکمل کروانے کی ہدایات جاری۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اجلاس میں بتایا کہ یکم اگست تا 14 اگست تک جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریبات بھی بھرپور انداز میں منائی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ و دیگر تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔سی ای او ایجوکیشن نے سکولوں میں بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی اور ماڈل سکولز بارے بھی پرپوزڑ پلان سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بر وقت مکمل کروایا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *