728 x 90

امیگریشن میں آسانی ،ایف آئی اے نے مصنوعی ذہانت پرمبنی ایپلی کیشن تیارکرلی

امیگریشن میں آسانی ،ایف آئی اے نے مصنوعی ذہانت پرمبنی ایپلی کیشن تیارکرلی

امیگریشن میں آسانی اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میںایک اجلاس کے دوران انہیں اس ایپلی کیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے مصنوعی ذہانت

امیگریشن میں آسانی اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشن تیار کی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میںایک اجلاس کے دوران انہیں اس ایپلی کیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے مصنوعی ذہانت پرمبنی ایپ کو سراہتے ہوئے اسے بروقت اور ضروری اقدام قرار دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں آئی ٹی کا بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت کو فوری طور پرمزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

محسن نقوی نے عملے کی کمی کے پیش نظر منظور شدہ خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos