728 x 90

انسدادِ پولیو مہم:5 روز کے دوران 4 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

انسدادِ پولیو مہم:5 روز کے دوران 4 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پانچ روز کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تینتالیس لاکھ تیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں دو کروڑ انتیس لاکھ سے زائد

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پانچ روز کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تینتالیس لاکھ تیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں دو کروڑ انتیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ سندھ میں تقریبات ایک کروڑ دو لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

خیبرپختونخوا میں اکسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے. بلوچستان میں پچیس لاکھ سے زائد ، اسلام آباد میں تقریباً چار لاکھ تینتالیس ہزار بچوں ، گلگت بلتستان میں تقریباً دو لاکھ چورانوے ہزار اور آزاد جموں وکشمیر میں سات لاکھ تینتس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے.

ملک بھر میں جاری اس پولیو مہم کا مقصد کل تک چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانا ہے۔

ادھر جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم پیر کو شروع ہوگی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے والدین پر زوردیا کہ وہ پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos