وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ خلاف وزری پر زیرو ٹالرینس پالیسی پرہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ خلاف وزری پر زیرو ٹالرینس پالیسی پرہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرانسداد سموگ مہم پر عملدرآمد جاری ہے۔فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے۔ماحولیات قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے اور آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو مسمار کیا جائے گا جبکہ سموگ کا سبب بننے اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمات کا اندراج کروائیں ۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو موقع پرہی بند کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ زیر تعمیر شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاو¿ کیا جائے ۔شاہراہوں میں ریت اور مٹی کی بغیر کور ٹرالیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد سموگ کے حوالہ سے ہر شہری ماحولیاتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں اور فضا کو بہتر اور صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔شہری فصلوں کی باقیات کو جلانے، دھواں پھیلانے والے بھٹوں، فیکٹریوں، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے، شاہراہوں پر ریت، مٹی کی بغیر کور ٹرالیوں ، دھواں چھوڑے والی گاڑیوں کے حوالے سے کنٹرول روم پر فوری طور پر 047-9330005پر بذریعہ کال یا واٹس ایپ آگاہ کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *