728 x 90

انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ضلع بھر میں 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے خاتمہ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ضلع بھر میں 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے خاتمہ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں پہلے دو روز میں 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے خاتمہ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ

انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں پہلے دو روز میں 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے خاتمہ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی اور مہم کے اہداف کا جائزہ لیا۔محکمہ صحت کے افسران نے آگاہ کیا کہ ضلعی افسران سمیت محکمہ صحت کے افسران ٹیموں کی براہ راست نگرانی کےلئے فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے گھر گھر جاکر،ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر پبلک مقامات پر ٹیموں کی حاضری کو چیک کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوںنے پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر صورت ہدف کا حصول یقینی بنائیں۔ والدین پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos