728 x 90

اٹلی پاکستانی افرادی قوت کو10500ورک ویزے جاری کرے گا،اطالوی وزیر داخلہ

اٹلی پاکستانی افرادی قوت کو10500ورک ویزے جاری کرے گا،اطالوی وزیر داخلہ

اٹلی پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کیلئے قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کی غرض سے دس ہزار پانچ سو ورک ویزے جاری کرے گا۔ اس با ت کا اعلان اٹلی کے وزیر داخلہمیٹیو پیانتے دوزی نے روم میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک

اٹلی پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کیلئے قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کی غرض سے دس ہزار پانچ سو ورک ویزے جاری کرے گا۔

اس با ت کا اعلان اٹلی کے وزیر داخلہمیٹیو پیانتے دوزی نے روم میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

میٹیو پیانتے دوزی نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

ملاقات میں منشیات ، سمگلنگ، دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی کی وجہ سے غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔

دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos