728 x 90

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے جہاز میں سفر کرتے وقت ساتھ لے جانے والی اور ممنوع اشیاء کی فہرست جاری کردی

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے جہاز میں سفر کرتے وقت ساتھ لے جانے والی اور ممنوع اشیاء کی فہرست جاری کردی

(وحید اختر چوہدری سے)مسافروں اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے جہاز میں سفر کرتے وقت ایسی چیزوں کی فہرست جاری کر دی جو کہ دوران سفر نہیں لے جا سکتے اور کن چیزوں کی اجازت ہے اور وہ کتنی مقدار میں جا سکتی ہیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ذرائع کے

(وحید اختر چوہدری سے)مسافروں اور قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے جہاز میں سفر کرتے وقت ایسی چیزوں کی فہرست جاری کر دی جو کہ دوران سفر نہیں لے جا سکتے اور کن چیزوں کی اجازت ہے اور وہ کتنی مقدار میں جا سکتی ہیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے اندرون ملک اور بیرون ملک کہ مسافروں کے لیے اور قومی اثاثہ کی حفاظت کے پیش نظر بہت ساری ایسی اشیاء کی فہرست جاری کی ہے جو کہ اپ دوران سفر اپنے ہینڈ کیری بیگ میں نہیں رکھ سکتے جس میں شہد گھی گڑ گھریلو مٹھائی اور حلوے لیکوڈ میک اپ کا سامان باڈی سپرے اور دیگر کیمیکل والے سپرے اچار شامل ہیں ہوائی جہازوں میں سفر کرنے والے مسافر جو چند چیزیں اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں ان کی تفصیل یہ ہے مشروبات تیل پرفیوم لوشن کریمیں خشکی کے لیے استعمال ہونے والا سپرے اور جیلز وغیرہ یہ تمام چیزیں صرف 100 ملی لیٹر تک ہینڈ بیگ میں لے جا سکتا ہے ہر مسافر اگر اس سے زیادہ سامان رکھے گا تو وہ ایئرپورٹ پر ضائع کر دیا جائے گا اور ضبط کر لیا جائے گا ذرائع کے مطابق یہ تمام اقدامات فلیٹ کو اور مسافروں کو محفوظ کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں جو سامان اپ بک کرواتے ہیں اس میں کیا کیا سامان لے جا جا سکتا ہے وہ اپ کو ایئرپورٹ سے مکمل معلومات مل سکتی ہے وہاں سے رجوع کریں تمام ایئرپورٹ پر بڑے بڑے فلیکس ان چیزوں کی تفصیل بمع تصاویر لگائی ہوئی ہیں اس کے علاوہ چاقو تیز دار الے کسی بھی قسم کا چھوٹا یا بڑا اسلحہ منشیات نسوار ائس تمباکو سے بنی ہوئی ایٹم منظور شدہ رقم سے زیادہ کرنسی وغیرہ بھی دوران سفر اپ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے کسی بھی قسم کی مزید تفصیل پتہ کرنے کے لیے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی ویب سائٹ پر جائیں یا متعلقہ ایئرپورٹ جہاں سے اپ پرواز کر رہے ہیں وہاں سے معلومات حاصل کریں یہاں اپنے ٹریول ایجنٹ سے ٹکٹ لیتے وقت تمام معلومات حاصل کریں تاکہ اپ کا سفر محفوظ رہے اور اپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مسافر اور جہاز جیسے قیمتی قومی اثاثہ بھی محفوظ رہے اس کے علاوہ ہمارے ملک کی بین الاقوامی یا اندرونی طور پر کسی قسم کی بدنامی بھی نہ ہو ایئر پورٹ سکیورٹی فورس اور سول ایوییشن کے تمام ادارے قوم کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں خبر کے ساتھ ان چیزوں کی چند تصویریں بھی شائع کی جا رہی ہیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos