728 x 90

ایئر انڈیا کا بدترین بحران، مودی کے نام نہاد ترقیاتی دعوے بے نقاب

ایئر انڈیا کا بدترین بحران، مودی کے نام نہاد ترقیاتی دعوے بے نقاب

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا، ایئر انڈیا پر مسافروں کا اعتماد بھی متاثر ہونے لگا۔ برطانوی جریدے”دی انڈیپنڈنٹ” کے مطابق 2025 کے ہلاکت خیز طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے لیے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا، ایئر انڈیا پر مسافروں کا اعتماد بھی متاثر ہونے لگا۔

برطانوی جریدے”دی انڈیپنڈنٹ” کے مطابق 2025 کے ہلاکت خیز طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے لیے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے حفاظتی معیار سے متعلق متعدد منفی خبروں نے مسافروں کے خدشات میں مزید اضافہ کیا۔

برطانوی ایوی ایشن اینالیٹکس کمپنی سریئم کے مطابق بھارت سے برطانیہ سفر کرنے والے مسافروں کے رویوں میں تبدیلی ایئر انڈیا پر اعتماد میں کمی کی عکاس ہے۔

”دی انڈیپنڈنٹ” کے مطابق اگست اور ستمبر 2025 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد میں بالترتیب 11 اور 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اپریل 2026 میں اپریل 2025 کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد تقریبا 27 فیصد کم رہی۔

تجزیہ کاروں نے جغرافیائی کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کے حالیہ بحران کی اہم وجوہات میں شمار کیا ہے۔

ایئر انڈیا سمیت بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو درپیش بحران مودی حکومت کے بلند و بانگ ترقیاتی دعوں اور حکمرانی کی کارکردگی پر ایک اور سوالیہ نشان بن گیا ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos