728 x 90

ایامِ محرم میں مثالی امن و امان پر تعلیمی ماہر نعیم صدیقی کا ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج اور تمام اداروں کو خراجِ تحسین،

ایامِ محرم میں مثالی امن و امان پر تعلیمی ماہر نعیم صدیقی کا ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج اور تمام اداروں کو خراجِ تحسین،

جھنگ کے معروف تعلیمی ماہر نعیم صدیقی نے ایامِ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر، بالخصوص نیا شہر، جھنگ صدر اور قدیمی شہر جھنگ سٹی میں مثالی امن و امان، مؤثر سیکیورٹی انتظامات اور بہترین انتظامی حکمتِ عملی پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان

جھنگ کے معروف تعلیمی ماہر نعیم صدیقی نے ایامِ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر، بالخصوص نیا شہر، جھنگ صدر اور قدیمی شہر جھنگ سٹی میں مثالی امن و امان، مؤثر سیکیورٹی انتظامات اور بہترین انتظامی حکمتِ عملی پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی قیادت میں نافذ کیے گئے مؤثر سیکیورٹی پلان، بہترین مینجمنٹ اور مسلسل نگرانی کے باعث تمام مذہبی اجتماعات اور جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے، جو ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

نعیم صدیقی نے پاک فوج، انٹیلی جنس اداروں، علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین، پولیس افسران و اہلکاروں، ریسکیو اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں و عملے، انجمن تاجران، صفائی عملے، صحافی برادری، سوشل میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تمام طبقات نے باہمی تعاون، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بالخصوص ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او ساجد حسین کی بصیرت، دوراندیشی اور مؤثر حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت محرم الحرام کے حساس ایام میں بہترین انتظامات ممکن ہوئے، جس پر وہ دل کی گہرائیوں سے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos