728 x 90

ایرانی صدر کی پاکستان،افغانستان کشیدگی میں کمی کیلئے برادرانہ کردار کی پیشکش

ایرانی صدر کی پاکستان،افغانستان کشیدگی میں کمی کیلئے برادرانہ کردار کی پیشکش

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کے روزتہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان ایران تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے ایرانی صدر کو پاک افغان سرحدی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کے روزتہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان ایران تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے ایرانی صدر کو پاک افغان سرحدی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کوخیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام میں شراکت دار ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور وہ   اسلام آباد کی طرف سے ملنے والی بڑی حمایت کو فراموش نہیں کرسکتے ۔

ایرانی صدر نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وسیع مواقع سے مستفید ہونے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos