شنگھائی تعاون تنظیم میڈیا اینڈ تھنک ٹینک اجلاس آج چین کے شہر ژینگ ژو میں شروع ہورہا ہے۔ اجلاس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینا اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے تاکہ شنگھائی تنظیم کے اصل مقاصد کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ اجلاس میں پاکستان کی
شنگھائی تعاون تنظیم میڈیا اینڈ تھنک ٹینک اجلاس آج چین کے شہر ژینگ ژو میں شروع ہورہا ہے۔
اجلاس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینا اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے تاکہ شنگھائی تنظیم کے اصل مقاصد کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل، سعید احمد شیخ بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک اور مذاکراتی شراکت داروں سے تعلق رکھنے والے میڈیا اداروں اور بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے چار سو سے زائد نمائندے بھی شریک ہیں۔
شنگھائی سپرٹ جو شنگھائی تعاون تنظیم کی اساس ہے، باہمی اعتماد، باہمی مفاد، برابری، ثقافتی تنوع کے احترام اور مشترکہ ترقی کی خواہش جیسے بنیادی اصولوں پر زور دیتی ہے۔
یہ اجلاس عوامی جمہوریہ چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام اور شنہوا نیوز ایجنسی، چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز اور صوبہ حنان کی عوامی حکومت کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *