خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
معیشت

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرمساتسکو اساکوا نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے…

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرمساتسکو اساکوا نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ایک ملاقات میں بتائی۔

اے ڈی بی کے صدر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماحول دوست اقدامات میں تعاون فراہم کرنے کے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

ASATSUCU ASAKWA نے پاکستان میں اقتصادی بحالی اور استحکام کے حالیہ اشاریوں کو بھی سراہا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر معاونت درکار ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا شدید موسمیاتی تبدیلیوں اور دو ہزار بائیس کے تباہ کن سیلاب نے ملک کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کئے۔

انہوں نے اے ڈی بی کے صدر کو معیشت اور پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔

آصف علی زرداری نے پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی کے حوالے سے اے ڈی بی کی امداد کو سراہا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں