728 x 90

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک کیلئے مالیاتی پیکیج کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک کیلئے مالیاتی پیکیج کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پاکستان کی ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے مالیاتی پیکیج کی منظور ی دی ہے۔ ایک پریس ریلیز میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ بینک کاپیکیج ریکوڈک مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے تیس کروڑ ڈالر تک کے قرضے پر مشتمل ہے جو اس کان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پاکستان کی ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے مالیاتی پیکیج کی منظور ی دی ہے۔

ایک پریس ریلیز میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ بینک کاپیکیج ریکوڈک مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے تیس کروڑ ڈالر تک کے قرضے پر مشتمل ہے جو اس کان کی مالک ہے اور بلوچستان حکومت کے حق ملکیت کے لئے گیارہ کروڑ ڈالر جزوی قرضہ بطور ضمانت کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی امدادپاکستان کی تقدیر بدل دے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کے مزید مستحکم اور متنوع معاشی طاقت بننے کی راہ ہموار ہوگی۔

اس کان سے دو ہزار اٹھائیس کے آخر میں خالص تانبے کی پیداوار کا آغاز ہوگا اور توقع ہے کہ  کم سے کم سینتیس سال تک کان سے تانبے کی پیداوار جاری رہے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos