وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرعوام کے مفاد عامہ کے حوالہ سے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے جاری حکومتی اقدامات اور محکمانہ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالے سے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرعوام کے مفاد عامہ کے حوالہ سے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے جاری حکومتی اقدامات اور محکمانہ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالے سے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی ، انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، شہر میں خوبصورتی و تزئین آرائش، سیوریج مسائل اورسیکرٹری آر ٹی اے و ٹریفک پولیس کے افسران سے الیکٹرک بسوں کے روٹ پر انتظامات بارے بریفنگ لی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے ہدایات جاری کیں کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈاون وزیر اعلیٰ پنجاب کی فرنٹ لائن پالیسی ہے۔اس ضمن میں پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ انسپکشن کرکے گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس میں مزید تیزی لائی جائے ۔ انہوںنے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اے ڈی سی جنرل نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنگ سے شہر میں خوبصورتی و تزئین آرائش کے حوالے سے جاری کام بارے دریافت کیا جبکہ ایم ڈی واسا سے جاری ڈیسلٹنگ و سیوریج مسائل کے ازالہ,مین ہولز کور کیلئے جاری اقدامات بارے احکامات جاری کئے۔ عامر محمود نے سیکرٹری آر ٹی اے و ٹریفک پولیس کے افسران سے الیکٹرک بسوں کے روٹ پر انتظامات بارے تبادلہ خیال بھی کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *