اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس سروسز کے منظور شدہ کئی منصوبوں کے لئے پچاس ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس آج(منگل) کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے فیڈرل سول آرمڈ فورسز کی جانب سے بارڈر کنٹرول کارروائیوں، داخلی سلامتی اور امن و
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس سروسز کے منظور شدہ کئی منصوبوں کے لئے پچاس ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس آج(منگل) کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔
کمیٹی نے فیڈرل سول آرمڈ فورسز کی جانب سے بارڈر کنٹرول کارروائیوں، داخلی سلامتی اور امن و امان کے قیام میں معاونت کے لئے چوراسی کروڑ دس لاکھ روپے کی اضافی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔
کمیٹی نے فیڈرل سول آرمڈ فورسز کے زیر استعمال دفاعی سازو سامان کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے دس کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔
کمیٹی نے پاکستان میں پٹرول کی تلاش کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت میں سہولت کی فراہمی کے مقصد کے تحت کئی تجاویز کی منظوری دی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *