خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
جھنگ

اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا چنڈ بھروانہ میں چھاپہ، فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ نے محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ چنڈ بھروانہ کے علاقے پبر والا کا دورہ کیا، جہاں فصلوں کی باقیات جلانے کا عمل جاری تھا۔ انسدادِ سموگ قوانین…

اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا چنڈ بھروانہ میں چھاپہ، فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ نے محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ چنڈ بھروانہ کے علاقے پبر والا کا دورہ کیا، جہاں فصلوں کی باقیات جلانے کا عمل جاری تھا۔ انسدادِ سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر موجود ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) نے فصلوں کی باقیات جلانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) نے کہا کہ سموگ سے پاک جھنگ کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، جبکہ شہری بھی ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں