خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
جھنگ

جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیو

جھنگ: ضلع جھنگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران تین افراد زخمی جبکہ ایک 65 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر…

جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیو

جھنگ: ضلع جھنگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران تین افراد زخمی جبکہ ایک 65 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

پہلا حادثہ ٹوبہ روڈ پر بستی اسلام آباد کے قریب پیش آیا جہاں مبینہ طور پر غلط ٹرن لینے کے باعث دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ حادثے میں 15 سالہ علی احمد، 40 سالہ ممتاز اور 19 سالہ علی حمزہ زخمی ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کا تعلق موضع باغ، ٹوبہ روڈ سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ چنڈ بھروانہ کے علاقے میں امیر والا، لالیاں روڈ لنک پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل نے سڑک عبور کرنے والی 65 سالہ خاتون کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں خانان بی بی زوجہ مانک خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے تو خاتون دم توڑ چکی تھیں، تاہم لواحقین نے میت ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کر دیا۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ احتیاط کریں، غلط ٹرن لینے اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں