728 x 90

بارہ شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا

بارہ شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا

افغان حکومت کی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے بارہ شہدا کی نماز جنازہ آج (پیر کو) چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا اور عوام نے

افغان حکومت کی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے بارہ شہدا کی نماز جنازہ آج (پیر کو) چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرپختونخوا اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستانی عوام ان ہیروز کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان قوم کی بھرپور حمایت سے کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے اور ملک کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos