وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔ وہ معروف صنعت کاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔
وہ معروف صنعت کاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت سے متعلق پالیسی سازی میں کاروباری برادری سے مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ایسی صنعتوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے جن سے ملکی پیداوار بڑھے، برآمدات میں اضافہ ہو اور ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ صنعت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔
ملاقات کے دوران بریفنگ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ٹیکس ٹریبونلز میں اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں انتہائی شفاف طریقہ کار کے ذریعے بھرتیاں کی گئی ہیں، سپیشل کمرشل کورٹس کے قیام کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وفد نے خطے میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
کاروباری رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بحالی کے سفر اور بہتر مالیاتی انتظام پر اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے اور کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران کاروباری رہنماؤں نے قومی معیشت کی مضبوطی اور بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں اور معاشی بحالی اور ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *