728 x 90

برآمدات پر مبنی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،بلال اظہر

برآمدات پر مبنی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،بلال اظہر

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ آج (پیر) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

آج (پیر) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پالیسی سازی کے لیے نجی شعبے سے بھی مشاورت جاری ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معیشت میں استحکام آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پالیسی ریٹ اور مہنگائی کو کم کیا ہے جبکہ مجموعی ملکی پیداوار میں ٹیکسوں کے تناسب میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ سالوں میں پہلی مرتبہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔

نجکاری کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ نے فرسٹ ویمن بینک کی کامیاب نجکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری پر بھی پیشرفت نظر آئے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos