برطانیہ نے ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ اس تعریف کا اظہار پٹرولیم کے وزیرعلی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان نے پیٹرولیم کی
برطانیہ نے ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
اس تعریف کا اظہار پٹرولیم کے وزیرعلی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان نے پیٹرولیم کی فراہمی کے مسئلے کو موثر انداز میں حل کیا ہے اور امریکہ اور ایران سے تعلقات کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتی روابط کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریگولیٹری و ادارہ جاتی مضبوطی کیلئے تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *