728 x 90

بلوچستان کے 500 سے زائد اساتذہ اور طلباء کو میڈیا انفارمیشن لٹریسی کی تربیت دی جائے گی

بلوچستان کے 500 سے زائد اساتذہ اور طلباء کو میڈیا انفارمیشن لٹریسی کی تربیت دی جائے گی

یورپی یونین پاکستان کی معاونت سے انڈیویجل لینڈ نے بلوچستان بھر کی سرکاری جامعات میں میڈیا انفارمیشن لٹریسی کی تربیت کے لیے ایک بڑے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 500 سے زائد طلباء اور اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ تین روزہ پروگرام کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کا

یورپی یونین پاکستان کی معاونت سے انڈیویجل لینڈ نے بلوچستان بھر کی سرکاری جامعات میں میڈیا انفارمیشن لٹریسی کی تربیت کے لیے ایک بڑے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 500 سے زائد طلباء اور اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ تین روزہ پروگرام کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کا افتتاح گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان تھے۔ پروگرام کا مقصد جھوٹی خبروں، غلط معلومات اور غیر مصدقہ بیانیوں کے خلاف آگاہی دینا اور نوجوانوں میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینا ہے۔

گورنر بلوچستان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیاست اور میڈیا میں ابھرنے والی پاپ کلچر کو میڈیا انفارمیشن لٹریسی کے ذریعے ہی مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ یہ کوشش یونیورسٹیوں سے شروع ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس تربیت کو صوبائی یوتھ انگیجمنٹ پلان میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا لٹریسی نوجوانوں کے لیے نہایت اہم ہے اور اسے ہر ضلع تک پھیلایا جائے گا۔

انڈیویجل لینڈ پاکستان کے سیف اللہ کھوسو نے کہا کہ مقصد میڈیا انفارمیشن لٹریسی کو ایک قومی تحریک میں بدلنا ہے، جو کلاس روم سے کمیونٹی تک جائے، جبکہ ای لرننگ اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کو ذمہ دار اور باخبر شہری بنایا جائے گا۔

تربیت میں لسبیلہ یونیورسٹی، گوادر یونیورسٹی، تربت یونیورسٹی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی، مکران یونیورسٹی پنجگور، لورالائی یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ اور بیوٹمز کے اساتذہ نے شرکت کی۔ تربیتی سیشنز میں کھوسو سیف اللہ، مشہود علی، عبدالشکور اور سینئر صحافی سید علی شاہ نے لیکچرز دیے۔

یہ اقدام بلوچستان میں میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، فیکٹ چیکنگ اور ڈیجیٹل مضبوطی کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos