انیسویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 پاکستان کے صنعتی شعبے میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت بن کر سامنے آ رہی ہے۔ پاکستان صنعتی شعبے میں جدت، سرمایہ کاری اور بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت کے ذریعے خطے میں اپنی ایک مضبوط اور مستحکم شناخت قائم کر رہا
انیسویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 پاکستان کے صنعتی شعبے میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت بن کر سامنے آ رہی ہے۔ پاکستان صنعتی شعبے میں جدت، سرمایہ کاری اور بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت کے ذریعے خطے میں اپنی ایک مضبوط اور مستحکم شناخت قائم کر رہا ہے، جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
پاکستان کے صنعتی شعبے میں بڑھتی ہوئی استعداد، جدت انگیز پیش رفت اور سرمایہ کاری کی کشش عالمی دلچسپی کا محور بنتی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں تعمیراتی صنعت کا ایک اہم اور باوقار عالمی ایونٹ، بلڈ ایشیا 2026، بائیس سے چوبیس جنوری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔
یہ شاندار نمائش ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بصیرت افروز معاونت سے منعقد کی جا رہی ہے۔ نمائش میں پچیس ہزار سے زائد تجارتی وفود شرکت کریں گے، جن میں بلڈرز، ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور صنعتی ماہرین شامل ہوں گے۔
بلڈ ایشیا 2026 میں تعمیراتی مشینری، بلڈنگ میٹریلز، اسٹیل، ماربل، سیمنٹ، کیمیکلز کے علاوہ الیکٹریکل اور مکینیکل سلوشنز کی نمائش کی جائے گی، جو جدید تعمیراتی تقاضوں اور عالمی معیار کی عکاسی کریں گے۔
نمائش کے موقع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس، پراپ ٹیک کنونشن، کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹل کنسٹرکشن، گرین بلڈنگز اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیز پر ماہرین کی تقاریر اور پینل مباحثے ہوں گے۔
نمائش میں کراچی کی ٹاپ دس جامعات بھی شرکت کریں گی، جو اپنے ریسرچ اور انوویشن منصوبے پیش کر کے تعلیمی اور صنعتی شعبے کے درمیان مضبوط ربط کو اجاگر کریں گی۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل پاکستان کے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے اور جدید صنعتوں کے قیام میں کلیدی اور قابلِ ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت صنعتی شعبے کو نئی رفتار دے رہی ہے اور پاکستان کی صنعت کو عالمی معیار پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *