728 x 90

بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، اقلیتوں کا افواجِ پاکستان اور ریاست کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی

بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، اقلیتوں کا افواجِ پاکستان اور ریاست کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی

مینارٹی ایڈوائزری کونسل جھنگ کے زیر اہتمام پریس کلب جھنگ میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندہ رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فادر یوسف جارج، آصف منور ممبر ضلعی انسانی حقوق کمیٹی جھنگ اور سردار جسپال سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

مینارٹی ایڈوائزری کونسل جھنگ کے زیر اہتمام پریس کلب جھنگ میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندہ رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فادر یوسف جارج، آصف منور ممبر ضلعی انسانی حقوق کمیٹی جھنگ اور سردار جسپال سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔مقررین نے واضح کیا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہر مشکل وقت میں ریاست اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اس کی سلامتی، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔فادر یوسف جارج نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیتی ہے۔ “ہمیں نفرت کے بجائے امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہوگا۔آصف منور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر اور دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں اور اب بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کےلئے ڈھونگ رچایا ہے اور جنگ کرنا چاہتا ہے جس پر عالمی اداروں کو فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپا رہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام پر زور دیا۔سردار جسپال سنگھ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی خلاف ورزی سے خطے میں آبی تنازعات جنم لیں گے جو کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اقلیتیں ہر مشکل وقت میں ملک کے ساتھ ہیں، اور قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہیں گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos