بھارت آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔ دی وائر نے بھارت کی سفارتی ناکامی پر کڑی تنقید کی ہے۔ دی وائر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کھل کر حمایت کی۔ رپورٹ میں
بھارت آپریشن سندور کی ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی کے نتیجے میں عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔
دی وائر نے بھارت کی سفارتی ناکامی پر کڑی تنقید کی ہے۔
دی وائر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کھل کر حمایت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی کے جواب میں چین نے دریائے براہمپترا کا پانی روکنے کا عندیہ دیا۔
دی وائر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بھارت کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کی فوجی برتری کا دعویٰ دنیا کو قائل نہ کر سکا اور پاکستان میدان میں بازی لے گیا۔
دی وائر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھا کر پاکستان کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو واشنگٹن میں عسکری اور سٹرٹیجک تعاون مضبوط کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
دی وائر نے بتایا کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *