728 x 90

بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت معلومات کا تبادلہ نہیں کر رہا،دفتر خارجہ

بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت معلومات کا تبادلہ نہیں کر رہا،دفتر خارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے  مطابق انڈس واٹر کمشنرز کے ذریعے معلومات کے تبادلے کا مسلمہ طریقہ استعمال نہیں کیا ۔ انہوں نے  جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ بھارت کوسمجھوتے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کرناچاہیے

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے  مطابق انڈس واٹر کمشنرز کے ذریعے معلومات کے تبادلے کا مسلمہ طریقہ استعمال نہیں کیا ۔

انہوں نے  جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ بھارت کوسمجھوتے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کرناچاہیے ۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت نے سفارتی ذرائع سے مختلف دریائوں میں سیلاب سے متعلق بعض معلومات کا تبادلہ کیا تاہم یہ معلومات ماضی کی طرح تفصیلی نہیں تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے سے اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور علاقائی امن وسلامتی کا حامی ہے  تاہم پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی خطرے اور مہم جوئی کا پوری قوت سے بھرپور جواب دیاجائے گا۔

قطر پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خطے کے خودمختار ملکوں پراسرائیل کے بار بارحملے امت مسلمہ اور بین الاقوامی برادری کیلئے گہری تشویش کا معاملہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے مشترکہ ردعمل پر غور کیلئے پیر کو دوحہ میں غیرمعمولی عرب اسلامی سربراہ اجلاس طلب کیاگیا ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos