وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے ہتھیارکے طورپر ادارہ جاتی شکل دے دی ہے ۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان میں ناصرف ریاستی دہشت گردی کررہا ہے بلکہ دنیا بھر میں اقلیتوں
وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے ہتھیارکے طورپر ادارہ جاتی شکل دے دی ہے ۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان میں ناصرف ریاستی دہشت گردی کررہا ہے بلکہ دنیا بھر میں اقلیتوں خصوصاً سکھوں کو نشانہ بھی بنارہا ہے ۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کینیڈا میں سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجار کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور بھارت نے آسٹریلیا اور امریکہ میں سکھ رہنمائوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان جیسے اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے دہشتگردی میں مسلسل سہولت کاری فراہم کررہا ہے ۔
انہوں نے بلوچستان میں بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے حوالے سے کہاکہ یادیو نے صوبے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
عطاء اﷲ تارڑ نے اعادہ کیا کہ بلوچستان پاکستان کی لائف لائن ہے اور یقین دلایا کہ ریاست بھارتی حمایت یافتہ آلہ کاروں کو شکست دے کر صوبے میں امن ، ترقی اور خوشحالی یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو روایتی جنگ اور سفارتی اور بیانیے کے محاذ دونوں پر شکست دے دی ہے ۔
وفاقی وزیر نے ذمہ دارانہ صحافت اور بھارت کی گمراہ کن مہم کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر ذرائع ابلاغ کو بھی سراہا ۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *