728 x 90

بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں ’’معرکہ حق ‘‘یادگار کی تعمیر کا آغاز

بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں ’’معرکہ حق ‘‘یادگار کی تعمیر کا آغاز

ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار “معرکہ حق” کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہادگار زیر استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے، جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا اور یادگار کا تھیم

ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار “معرکہ حق” کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ہادگار زیر استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے، جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا اور یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت “بنیان مرصوص” سے لیا گیا ہے، آیت کا مفہوم ” سیسہ پلائی ہوئی دیوار” ہے،یہ تھیم قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جو ہر طرح کے خطرات کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔

یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے،کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے یادگار کے لیے مختص کردہ جگہ ایف ڈبلیو او کو تعمیر کیلئے دیدی ہے۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت اورحکومتی مالی معاونت سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، وزیراعظم نے 13/ 14 اگست کی درمیانی شب ڈیزائن کی نقاب کشائی کی جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد تیزی سےجاری ہے،۔

یادگار کی تعمیر میں عالمی معیار کے مٹیریل اور اعلیٰ بین الاقوامی تعمیراتی معیارات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، یادگار کا مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عوامی شعور، فخر اور عکاسی کا مرکز بنانا ہے۔

“معرکہ حق” یادگار ملک کے فخر اور اجتماعی قربانیوں کی نمائندہ ہوگی، یادگار معرکہ حق اسلام آباد کے منظر نامے میں باوقار قومی اضافہ اور قوم کے اتحاد کا مظہر بنے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos