بھارت کی آبی جارحیت سے خطےکیلئے خطرات لاحق ہیں۔ پہلگام فالس فلیگ کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کے بعد اب بھارت نےبنگلہ دیش سے گنگا معاہدے پرنظرثانی کافیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق1996
بھارت کی آبی جارحیت سے خطےکیلئے خطرات لاحق ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کے بعد اب بھارت نےبنگلہ دیش سے گنگا معاہدے پرنظرثانی کافیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق1996 کا بھارت -بنگلہ دیش گنگا معاہدہ 30 سال مکمل ہونے پر 2026 میں ختم ہونے والاہے۔
گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق اس معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔
گنگا معاہدے کے مطابق خشک موسم خصوصاَ فرکا بیراج کے اطراف میں پانی کی تقسیم کو منصفانہ بناناتھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش کو آگاہ کیا ہے کہ ترقیاتی ضروریات کیلئے زیادہ پانی درکار ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پہلگام حملے سے پہلے بھارت گنگا معاہدہ 30 سال بڑھاناچاہتا تھا، مگر حالات یکسر بدل گئے۔
بھارت کے یکطرفہ فیصلے پر بنگلہ دیش نےتشویش کا اظہار کیا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی آبی جارحیت جنوبی ایشیا میں ایک نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *