728 x 90

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، چوہدری سالک حسین

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ وزارت کی مؤثر پالیسیوں اور بین الاقوامی روابط کے نتیجے میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قانونی، محفوظ اور

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ وزارت کی مؤثر پالیسیوں اور بین الاقوامی روابط کے نتیجے میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قانونی، محفوظ اور باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کمیونٹی ویلفیئر اٹیچیز اور وزارت کی سطح پر بین الاقوامی تعاون کے ذریعے پاکستانی افرادی قوت کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 7 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی، جو حکومت کی پالیسیوں کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اٹلی نے پاکستان کے لیے 10,500 افراد کا کوٹہ مقرر کیا ہے، جبکہ بیلاروس کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر یورپی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کویت نے 15 سال بعد پاکستان کے لیے ویزے کھولے ہیں، جن کے تحت 1200 نرسز کویت جا چکی ہیں، جو ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا میں 70 پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اور کوریا کی حکومت مزید تعاون بڑھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق  ہاؤس میڈ کی عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین قانونی طور پر ڈومیسٹک ورکر کے طور پر بیرونِ ملک جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تربیت یافتہ افراد کو بیرونِ ملک بھیجا جائے گا تاکہ پاکستان کا وقار برقرار رہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ترسیلات زر کو پاکستان بھیجنے کے نظام کو مزید آسان بنایا گیا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف مراعات دی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی حکومت پر اعتماد کر رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نےکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق مسائل کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں، جبکہ مقدمات کے فیصلے کے لیے 90 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos