728 x 90

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے ڈیجیٹل والٹس اور مخصوص سمز کی فراہمی شروع

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے ڈیجیٹل والٹس اور مخصوص سمز کی فراہمی شروع

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس اکائونٹس قائم کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد میں ایک کروڑ مخصوص سمز فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کیش لیس معیشت کی طرف ایک قدم ہے جس

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس اکائونٹس قائم کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد میں ایک کروڑ مخصوص سمز فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کیش لیس معیشت کی طرف ایک قدم ہے جس کا مقصد شفافیت یقینی بنانا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کو مالی امداد کی باآسانی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیش لیس معیشت سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور کارکردگی میں اضافہ بدعنوانی کا خاتمہ اورملکی ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے اس اقدام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد اوردوسروں کو مبارک باد دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos