پاکستان نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی کبھی بین الاقوامی قانون کے تحت ایسا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مندوب کے اظہارخیال کے جواب میں پاکستانی مشن کے وزیر آصف خان نے کہا
پاکستان نے ایک بار پھر اس امر پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی کبھی بین الاقوامی قانون کے تحت ایسا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مندوب کے اظہارخیال کے جواب میں پاکستانی مشن کے وزیر آصف خان نے کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ نے متعدد قراردادوں کے ذریعے جموں و
کشمیر کو ایک متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے اور واضح طور پر یہ طے کیا ہے کہ ریاستِ جموں و کشمیر کے حتمی مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا، جو اقوامِ متحدہ کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے آزاد اور غیر جانبدار استصوابِ رائے کے ذریعے ہو۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو منظم جبر کے تحت اس بنیادی حق سے محروم رکھے ہوئے ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *